Thursday, July 12, 2012
Friday, July 6, 2012
مولانا ابو الکلام آزاد اور فقرواستغناء
مولانا ابوالکلام آزاد ،برصغیر
پاک وہند میں ادبی حوالے سے ایک مقام بلند پر فائز ہیں ۔ آج کل ان کی شخصیت پر
شورش کاشمیری کی مرتب کردہ کتاب زیر مطالعہ ہے ۔ جب جب موقع ملا اس کے مندرجات
یہاں پیش کیے جاتے رہیں گے ۔
شورش کاشمیری کہتے ہیں
" اک فقر سکھاتا ہے آداب خود
آگاہی" مولانا اس مصرع کا صحیح مظہر تھے ، دوسرا پہلو " اک فقر سے کھلتے
ہی اسرار شہنشاہی " مولانا حقیقتاً اسی شہنشاہی وفقیری کا مجموعہ تھے ۔ ان
میں شہنشاہی اور فقر دونوں کا شکوہ تھا لیکن برعظیم کے خانقاہی سلسے کو ہندوستانی
مسلمانوں کے لیے زہر ہلاہل وسمجھتے ۔ فرماتے کہ ہندوستان میں اسلام اہل اللہ کی
معرفت پھیلا اور بزرگان طریقت کے مختلف سلسلے اسلام کی معنوی طاقت تھے ۔ لیکن جب
اکابر رجال اٹھ گئے اور ان کی آخری آرام گاہیں بڑے بڑے روضے بن گئیں تو ان کی
اولاد واخلاف نے شریعت کو پس پشت ڈال کر طریقت کی دوکانیں قائم کرلیں ۔ فرماتے
"میرا
خاندان خود فقراء اور مشائخ کا خاندان تھا ، لیکن جہاں تک تصوف کا تعلق ہے قرن اولکے
اسلام میں اس کا وجود ہی نہیں عربی فکر مین عجمی پیوند لگا ہے ۔ یہ ایک فلسفہ ہے ،
دین نہیں ، اور یوں بھی خانقاہی سلسلوں کا جورنگ ڈھنگ اب ہے اور دعوت وارشاد کی
مسندیں جس طریق پر قائم ہیں وہ تمام تر مسلمانوں کے ذہنی انحطاط کی پیداوار
ہے۔"
فرمایا
"
فقر کسب حلال سے پیدا ہوتا ہے ۔ اور ایمان کسب حلال کے بغیر ممکن نہیں ۔ مریدوں کے
نذرانوں پر شاہی ٹھاٹھ ضرور قائم ہوسکتا ہے ، لیکن فقر کا استغنا کبھی پیدا نہیں
ہوتا ۔"
فرمایا
"
علم استدلال پیدا کرتا اور فراست کو جلا
دیتا ہے ، مگر فقرواستغنا سے وجدان کو بال وپر ملتے اور زندگی پر رونق ہوتی ہے ۔
لیکن محض فقرواستغنا ، بغیر علم ونظر ایک ایسا درخت ہے جس میں پھول اور پھل نہیں
لگتے ۔ امام مالک فرماتے تھے ۔" جو شخص صوفی ہوا اور فقیہ نہ ہوا وہ گمراہ
ہوا اور جو فقیہ ہوا اور صوفی نہ ہوا وہ فاسق رہا اور جس نے ان دونوں کو جمع کیا
وہ محقق ہوگیا "۔
نیت اور خلوص نیت (چند پہلو)
· عمل کااولین مرحلہ نیت یا ارادہ کی تشکیل ہے ۔ نیت جتنی سنجیدہ ، شدید اور پختہ ہوگی عمل اتنا ہی جلد اور بہتر وقوع پذیر ہ...

Search This Blog
Categories
Sidebar Menu
Slider
Advertisement
About Me
Disqus Shortname
Recent Posts
Comments system
Home Ads
Popular Posts
-
میں ایک محفل میں شریک تھا بات ہو رہی تھی کہ جب ہم کسی قوم کی کسی چیز کو رواج دیتے ہیں تو اس کے ساتھ پورا سسٹم آتا ہے صرف وہ چیز نہیں ۔ یہ ا...
-
یہ بات تو ٹھیک ہے کہ موجودہ حالات موجودہ حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہیں لیکن یہ بات اتنی ہی غلط ہے کہ موجودہ حکومت اسے برقرار رکھنے کی ذمہ دار ...
-
مذکورہ بالا عنوان اس کتاب کا ہے جس کے مصنف محترم سہیل فدا صاحب ہیں ۔ لیکن یہاں اس کتاب کا نہیں بلکہ مصنف کا تعارف کرانا مقصود ہے ۔ ا...
-
محترم دوستو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تاخیر سے آمد پر معذرت! کچھ عرصے قبل میں نے اپنے ریکارڈ میں تابعین رضی اللہ عنہم اجمعین کے کچھ خ...
-
عظمت شیخ انٹرویو :اختر عباس ماخوذ اردو ڈائجسٹ عظمت شیخ بھی خوب آدمی ہیں۔ ایک زندگی میں کئی زندگیاں جی چکے۔ ان کی شخصیت کے کتنے ...
-
ليجيے ایک اور آمر وقت کا وقت پورا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے صدرمحترم نے ملک وقوم کی خاطر ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئےصرف عوام کی خاطر اور ...
-
وقوف عرفات حج کا رکن اعظم ہے ۔ اور اس دن پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز میدان عرفات اور اس میں دیا جانے والا خطبہ ہے ۔ اس دفعہ 25...
-
· عمل کااولین مرحلہ نیت یا ارادہ کی تشکیل ہے ۔ نیت جتنی سنجیدہ ، شدید اور پختہ ہوگی عمل اتنا ہی جلد اور بہتر وقوع پذیر ہ...
-
نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں بہت سے سلام کہے اور پڑھے گءے جو چند ایک مشہور ہوءے ان میں سے ایک جو بہت خوبصورت انداز میں پڑھاگیا ۔