
مذکورہ
بالا عنوان اس کتاب کا ہے جس کے مصنف محترم سہیل فدا صاحب ہیں ۔ لیکن
یہاں اس کتاب کا نہیں بلکہ مصنف کا تعارف کرانا مقصود ہے ۔ اس مصرع کے ساتھ
کہ نومید نہ ہو ان سے اے رہبر فرزانہ
جہاں
زیب کالج سیدوشریف (سوات) میں سالِ اوّل کا طالب علم اپنے کزن کے قتل میں
دھر لیا گیا۔ بے گناہ ملزم کے والد نے تھانے دار کو ۲لاکھ روپے کی رشوت
دینے سے انکار کیا تو ملزم پر بے پناہ تشدد ہوا، مقدمہ چلا اور آخر سزاے
موت سنائی گئی۔ اس عرصے میں سہیل فدا نے اپنے دادا اور والدہ کی دعاؤں،
مطالعے کی طرف طبعی...