
عظمت شیخ
انٹرویو :اختر عباس
ماخوذ اردو ڈائجسٹ
عظمت شیخ بھی خوب آدمی ہیں۔ ایک زندگی میں
کئی زندگیاں جی چکے۔ ان کی شخصیت کے کتنے ہی حوالے ہیں۔ کبھی یہ تحریکِ
پاکستان کے کارکن تھے۔ کبھی لااُبالی فوٹوگرافر، کبھی کویت حکومت کے سرکاری
فوٹوگرافر بنے تو کبھی شاہ فیصل اور شیخ زید کے پورٹریٹ بنا کر انعام پانے
والے۔ ایک زمانے میں کویت میں پریس لگا کر پرنٹنگ کا باکمال کاروبار بھی
کرتے رہے۔ مگر ان کے دو تعارف ایسے ہیں جو انھیں بہت عزیز ہیں۔ ایک عالم
اسلام کے پہلے فوٹوگرافر ہونے کا جس...