ایک تازہ خبر ۔۔۔ لیکن اس پہلے ذرا میری پریشانی ملاحظہ فرمائیں ۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ میں نے بڑی توجہ اور انہماک سے اردو مجلس کو کھولا اور 16 دسمبر کے حوالے سے کچھ تحریر کرنے کا ارادہ کیا ۔ تھریڈ بنایا اور لکھنا شروع کیا ابھی ابتداء ہی کرپایا تھا کہ کمپیوٹر میں جان نہ رہی معلوم ہوا کہ بجلی داغ مفارقت دے گئی ہے ۔ خیر ۔۔۔۔۔ فیز تبدیل کیا [الحمدللہ ہمیں یہ سہولت دستیاب ہے ۔]اور دوبارہ سے کمپیوٹر کو اسٹارٹ کیا اور اس فیز سے بھی ابھی بمشکل پانچ منٹ استفادہ کرپایا تھا کہ یہ بھی ساتھ نہ نبھا سکا ۔ میں غصے اور بے بسی کے عالم اٹھ گیا اور دوبارہ کوشش نہ کی ۔مجھے یہ پریشانی ہوتی رہتی ہے ۔ اس لیے بعض اوقات سہولت ہوتے ہوئے بھی کمپیوٹر کے سامنے بیٹھتے ہوئے جھنجھلاہٹ ہوتی ہے ۔کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ محنت ضایع نہ ہوجائے یا پھر وقت ضایع نہ ہو ۔
اور اب خبر ۔۔۔۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی [نام مجھے یاد نہیں ]نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی یہ کیفیت آئندہ سال تک جاری رہے گی ۔
یہ بات یقینی ہو تو شاید صبر بھی آجائے ۔لیکن اس طرح کے وعدے پچھلے وزاء بھی کروا چکے ہیں ۔تو اعتبار کیسے کیا جائے ۔سو ہم اس تمام صورتحال کو پی جاتے ہیں ۔ گویا
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
ویسے میرا اس موضوع پر اس لیے لکھا کہ ایک دوسرے کی ڈھارس بندھائی جاسکے ۔یا پھر جو اس بھی مشکل صوتحال سے دوچار ہو تو ہم اسے دیکھ کر اپنی حالت پر شکر ادا کریں ۔کیا آپ کو بھی یہ مشکل درپیش ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

Yeh pareshani ajkal poorey Pakistan ko hai is liye aap fikar na karein sab aap ke aur aik doosrey ke gham main barabar ke shareek hain
ابن عادل ذرا یہ ربط ملاحظہ ہو۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17790
ہاہاہا دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی