نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں بہت سے سلام کہے اور پڑھے گءے جو چند ایک مشہور ہوءے ان میں سے ایک جو بہت خوبصورت انداز میں پڑھاگیا ۔
موضوعات
آمدو رفت
Powered by Blogger.
موضوعات
کچھ میرے متعلق
دوست احباب
محفوظات
محفوظات
موضوعات
Pages
Friday, February 24, 2012
Sunday, November 6, 2011
یوم عرفات
وقوف عرفات حج کا رکن اعظم ہے ۔ اور اس دن پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز میدان عرفات اور اس میں دیا جانے والا خطبہ ہے ۔ اس دفعہ 25 لاکھ حجاج حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں ۔
خاص بات یہ ہے اس موقع پر دیا جانے والا خطبہ امت کے مسائل کاترجمان بھی ہے اور امت کے لیے ایک بھرپور پیغام بھی ۔
ہم مختلف مقامات پر دیا جانے والا اس کے خلاصے کو یہاں پیش کررہے ہیں ۔
انہوں نے فرمایا :
عالم اسلام مشکلات سے دوچار ہے، فتنوں اور مصیبتوں سے بھاگنا نہیں بلکہ ان
کا مقابلہ کرنا ہے۔ ہدایت کے بعد گمراہی کی طرف جانا گناہ عظیم ہے،درپیش
مسائل کے حل کیلئے مسلمانوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ عرفات کے میدان میں
خطبہ حج دیتے ہوئے مفتی اعظم کا کہنا تھاکہ مسلمانوں اللہ تعالی سے پکی
اور سچی توبہ کرلو،بہت خوش نصیب ہو جو آج اللہ کی بارگاہ میں حاجی بن کر
موجود ہو، ہر انسان کی موت کا وقت قریب آنے والا ہے،اس دن کو یاد کرو جب
جنت اور جہنم کا فیصلہ ہوگا، اے مسلمانوں عدل و انصاف کو اپنے سے دور نہ
ہونے دینا،مفتی اعظم نے کہا کہ علمائے کرام اپنی ذمہ داری بخوبی انجام
دیں،غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے کیلئے حکمت سے کام لیں، تمام ٹی وی
چینلز حق اور سچ کی بات کریں، اللہ اور رسول کی رضا میں ہی ہماری رضا ہونی
چاہیئے، ہمیں سمجھنا چاہیئے کہ ہم ایک آدم کی اولاد ہیں، جو اللہ کے
احکامات کے تابع نہیں ہوگا،خسارے میں رہے گا،اے ایمان والو،اللہ کے احکامات
کو مضبوطی سے تھام لو،کسی پر ظلم نہ کرو،کسی سے زیادتی نہ کرو،عورتوں کی
عزت کرو،بے ہودگی سے پیش نہ آ،خود کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے
بچائو۔
مفتی اعظم نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے،اس میں تمام مسائل کا حل ہے،ہمیں چاہیئے کہ نیک عمل کریں اور اللہ کی بندگی اختیار کرلیں، بنیادی زندگی ختم ہونیوالی ہے،آخرت کی تیاری کرنی چاہیئے، حج سے مسلمانوں کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں،قرآن پاک تمام کتابوں کی تصدیق کرتا ہے، تمہیں اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے،اللہ سے ڈرو اور تمام معاملات میں اسی سے رجوع کرو، دین کو ہدایت بنا کر بھیجا گیا ہے،تمہارا جینا تمہارا مرنا اللہ کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان امت مسلمہ اور اپنی قوم کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کرین۔ اسلام کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا فساد پھیلانے والوں کیلئے اسلام میں سزائیں مقرر ہیں اسلام میں کسی کو ناحق قتل کرنا منع ہے شریعت کے نفاذ سے ہی تمام معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے اسلام انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اخلاقیات کو ترجیح دیتا ہے عالمی میڈیا اسلام کا تاثر خراب کرنے کے درپے ہے مسلمانوں کے عقائد بگاڑنے کیلئے دشمن میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں فحاشی اورر عریانی عروج پر ہے تاجر گراں فروشی کم کریں کاروباری حضرات سود سے پاک معیشیت کی تشکیل میں کردار ادا کریں مسلمان تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں، جدید ٹیکنالوجی بھی حاصل کی جائے لیکن دائرہ اسلام میں رہتے ہوئے احکامات خداوندی کی ذرا بھی خلاف ورزی ہوئی تو تمام تر کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا نوجوان کسی بھی معاشرے کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

یہاں سے اس خطبے کو سنا بھی جاسکتا ہے ۔
Thursday, August 25, 2011
شب قدر
رمضان المبارک اپنی تمام سعادتوں کو سمیٹتا ہوا رخصت ہونے کو ہے ۔ اور جاتے جاتے شب قدر کا عظیم تحفہ دیتے ہوئے جارہا ہے ۔ کون ہے جو اس تحفے کی قدر کرے ۔
شب قدر کو ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا گیا ۔ [لیلۃ القدر خیر من الف شھر ]
آئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے رب کے حضور اپنے گناہوں پر نادم ہوں ۔ توبہ کریں ۔ کہ اس ذات باری تعالیٰ کا حکم ہے ۔ توبوا الی اللہ توبۃ نصوحا ۔
آئیے ۔۔۔۔۔۔ اپنے رب کے حضور دعاکریں ۔کہ
زہر امروز کو شیرینیٔ فردا کردے
وہ جنہیں تاب گراں باریٔ ایام نہیں
ان کی پلکوں پہ شب وروز کو ہلکا کردے
آئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عہد کریں ۔۔۔۔ کہ ہم اس امت کے لیے خیر کا باعث ہوں ۔
یااللہ ۔۔۔۔۔ یارب العالمین ۔۔۔۔۔ ہمیں بخش دے ۔۔۔۔ ہم سے درگزر فرما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم میں محبت و الفت پیدا فرما ۔۔۔۔۔۔ نفرت کو دور فرما ۔۔۔۔۔۔ بغض اور کینے سے نجات دے ۔۔۔۔ تعصبات سے ہمیں دور رکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ملک وملت کی حفاظت فرما ۔۔۔۔۔۔ ہم پر اپنا رحم وکرم فرما ۔۔۔۔۔۔۔ آمین یا رب العالمین ۔
Monday, August 15, 2011
رمضان المبارک 1432 بمطابق اگست 2011
نبی اکرم ﷺ منبر پر چڑھنے لگے اور ہر زینہ پر آمین فرمایا
صحابہ نے حیرت سے دریافت کیا
یارسول اللہ کس بات پر آمین فرمایا گیا
آپ ﷺ نے جواب دیا
جبرئیل امین آئے تھے اور انہوں نے تین بددعائیں کیں
میں نے ان پر آمین کیا
انہیں میں سے ایک بددعا یہ تھی کہ
ہلاک ہووہ شخص جس کو رمضان المبارک کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرا سکے ۔
ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کا سعادتوں بھرا ماہ بڑی تیزی سے ہم پر سایہ کرتے ہوئے گذر رہا ہے ۔ بہت باسعادت اور لائق رشک ہیں وہ لوگ جو اس سے اپنی مغفرت کے حصول کا سامان کررہے ہیں ۔
Monday, January 3, 2011
محترم نبیل صاحب کا شکریہ
ہم بلاگ کے میدان میں اناڑی ہیں سو اس کا نقصان یہ اٹھاتے ہیں کہ اسے شروع کرنے کے بعد منہ موڑ لیتے ہیں ۔ محرم نبیل صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اپنے بلاگ پر ایک بہترین ٹیوٹوریل رکھ چھوڑا ہے ۔پہلے بھی اس کی وجہ سے ہمت بندھی تھی اور اب بہت عرصے بعد شاید دوسال بعد بھی انہیں کے اس بلاگ نے کمر ہمت باندھنے پر مجبور کردیا ۔ محترم نبیل صاحب تک تو شاید یہ الفاظ پہنچیں یا نا پہنچیں ۔۔۔ جن تک پہنچ رہے ہیں اور ان کو کوئی پریشانی ہے تو نبیل صاحب کے اس بلاگ کا مطالعہ کر لے ان شاء اللہ کسی قدر افاقہ ہوگا
http://simunaqv.blogspot.com/2010/06/blog-post_22.html
ٹیمپلیٹس پیش کرنے کے بعد انہوں نے اسے برتنے کا طریقہ کار بھی بتلا دیا ہے ۔ جو کہ آخر میں ہے ۔۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی اس سلسلے کو جاری رکھے ۔
اٰمین
نیت اور خلوص نیت (چند پہلو)
· عمل کااولین مرحلہ نیت یا ارادہ کی تشکیل ہے ۔ نیت جتنی سنجیدہ ، شدید اور پختہ ہوگی عمل اتنا ہی جلد اور بہتر وقوع پذیر ہ...
Search This Blog
Categories
Sidebar Menu
Slider
Advertisement
About Me
Disqus Shortname
Recent Posts
Comments system
Home Ads
Popular Posts
-
· عمل کااولین مرحلہ نیت یا ارادہ کی تشکیل ہے ۔ نیت جتنی سنجیدہ ، شدید اور پختہ ہوگی عمل اتنا ہی جلد اور بہتر وقوع پذیر ہ...
-
یہ بات تو ٹھیک ہے کہ موجودہ حالات موجودہ حکومت کے پیدا کردہ نہیں ہیں لیکن یہ بات اتنی ہی غلط ہے کہ موجودہ حکومت اسے برقرار رکھنے کی ذمہ دار ...
-
عظمت شیخ انٹرویو :اختر عباس ماخوذ اردو ڈائجسٹ عظمت شیخ بھی خوب آدمی ہیں۔ ایک زندگی میں کئی زندگیاں جی چکے۔ ان کی شخصیت کے کتنے ...
-
مذکورہ بالا عنوان اس کتاب کا ہے جس کے مصنف محترم سہیل فدا صاحب ہیں ۔ لیکن یہاں اس کتاب کا نہیں بلکہ مصنف کا تعارف کرانا مقصود ہے ۔ ا...
-
شخصیت پرستی اورمرعوبیت بھی دراصل پستی وغلامی کا ایک شاخسانہ ہے جس میں آدمی کی عقل وخرد اپنا کام کرنا چھوڑ دیتی ہے ۔ کیوں کہ کوئی...
-
فرہنگ آصفیہ اردو کی امہات لغات میں سے ایک ہے ۔ جس کے مرتب مولف سید احمد دہلوی صاحب ہیں ۔ انہوں نے 1326 ھجری بمطابق 1908 میں اسے منظر...
-
میں ایک محفل میں شریک تھا بات ہو رہی تھی کہ جب ہم کسی قوم کی کسی چیز کو رواج دیتے ہیں تو اس کے ساتھ پورا سسٹم آتا ہے صرف وہ چیز نہیں ۔ یہ ا...
-
محترم دوستو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تاخیر سے آمد پر معذرت! کچھ عرصے قبل میں نے اپنے ریکارڈ میں تابعین رضی اللہ عنہم اجمعین کے کچھ خ...
-
نبی اکرم ﷺ منبر پر چڑھنے لگے اور ہر زینہ پر آمین فرمایا صحابہ نے حیرت سے دریافت کیا یارسول اللہ کس بات پر آمین فرمایا گیا ا...