موضوعات
آمدو رفت
Powered by Blogger.
موضوعات
کچھ میرے متعلق
دوست احباب
محفوظات
محفوظات
موضوعات
Pages
Sunday, November 6, 2011
Thursday, August 25, 2011
شب قدر
رمضان المبارک اپنی تمام سعادتوں کو سمیٹتا ہوا رخصت ہونے کو ہے ۔ اور جاتے جاتے شب قدر کا عظیم تحفہ دیتے ہوئے جارہا ہے ۔ کون ہے جو اس تحفے کی قدر کرے ۔
شب قدر کو ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا گیا ۔ [لیلۃ القدر خیر من الف شھر ]
آئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے رب کے حضور اپنے گناہوں پر نادم ہوں ۔ توبہ کریں ۔ کہ اس ذات باری تعالیٰ کا حکم ہے ۔ توبوا الی اللہ توبۃ نصوحا ۔
آئیے ۔۔۔۔۔۔ اپنے رب کے حضور دعاکریں ۔کہ
زہر امروز کو شیرینیٔ فردا کردے
وہ جنہیں تاب گراں باریٔ ایام نہیں
ان کی پلکوں پہ شب وروز کو ہلکا کردے
آئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عہد کریں ۔۔۔۔ کہ ہم اس امت کے لیے خیر کا باعث ہوں ۔
یااللہ ۔۔۔۔۔ یارب العالمین ۔۔۔۔۔ ہمیں بخش دے ۔۔۔۔ ہم سے درگزر فرما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم میں محبت و الفت پیدا فرما ۔۔۔۔۔۔ نفرت کو دور فرما ۔۔۔۔۔۔ بغض اور کینے سے نجات دے ۔۔۔۔ تعصبات سے ہمیں دور رکھ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ملک وملت کی حفاظت فرما ۔۔۔۔۔۔ ہم پر اپنا رحم وکرم فرما ۔۔۔۔۔۔۔ آمین یا رب العالمین ۔
Monday, August 15, 2011
رمضان المبارک 1432 بمطابق اگست 2011
نبی اکرم ﷺ منبر پر چڑھنے لگے اور ہر زینہ پر آمین فرمایا
صحابہ نے حیرت سے دریافت کیا
یارسول اللہ کس بات پر آمین فرمایا گیا
آپ ﷺ نے جواب دیا
جبرئیل امین آئے تھے اور انہوں نے تین بددعائیں کیں
میں نے ان پر آمین کیا
انہیں میں سے ایک بددعا یہ تھی کہ
ہلاک ہووہ شخص جس کو رمضان المبارک کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرا سکے ۔
ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کا سعادتوں بھرا ماہ بڑی تیزی سے ہم پر سایہ کرتے ہوئے گذر رہا ہے ۔ بہت باسعادت اور لائق رشک ہیں وہ لوگ جو اس سے اپنی مغفرت کے حصول کا سامان کررہے ہیں ۔
Monday, January 3, 2011
محترم نبیل صاحب کا شکریہ
ہم بلاگ کے میدان میں اناڑی ہیں سو اس کا نقصان یہ اٹھاتے ہیں کہ اسے شروع کرنے کے بعد منہ موڑ لیتے ہیں ۔ محرم نبیل صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اپنے بلاگ پر ایک بہترین ٹیوٹوریل رکھ چھوڑا ہے ۔پہلے بھی اس کی وجہ سے ہمت بندھی تھی اور اب بہت عرصے بعد شاید دوسال بعد بھی انہیں کے اس بلاگ نے کمر ہمت باندھنے پر مجبور کردیا ۔ محترم نبیل صاحب تک تو شاید یہ الفاظ پہنچیں یا نا پہنچیں ۔۔۔ جن تک پہنچ رہے ہیں اور ان کو کوئی پریشانی ہے تو نبیل صاحب کے اس بلاگ کا مطالعہ کر لے ان شاء اللہ کسی قدر افاقہ ہوگا
http://simunaqv.blogspot.com/2010/06/blog-post_22.html
ٹیمپلیٹس پیش کرنے کے بعد انہوں نے اسے برتنے کا طریقہ کار بھی بتلا دیا ہے ۔ جو کہ آخر میں ہے ۔۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی اس سلسلے کو جاری رکھے ۔
اٰمین
نیت اور خلوص نیت (چند پہلو)
· عمل کااولین مرحلہ نیت یا ارادہ کی تشکیل ہے ۔ نیت جتنی سنجیدہ ، شدید اور پختہ ہوگی عمل اتنا ہی جلد اور بہتر وقوع پذیر ہ...



